27 جون 2012 - 19:30

ڈھاکا ... بنگلا ديش ميں سيلاب اور مٹي کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کي تعداد سو ہوگئي جبکہ ڈھائي لاکھ افراد مختلف علاقوں ميں پھنسے ہوئے ہيں.

ابنا: بنگلہ ديش کے جنوب مشرقي علاقوں ميں پانچ روز تک جاري رہنے والي طوفاني بارشوں اورسيلاب نے تباہي مچادي ہے.حکام کے مطابق کاغذي بازار،چٹاگانگ اوربندربن ميں مٹي کے تودے اورگھروں کي ديواريں گرنے ہلاکتوں کي تعدادسو ہوگئي ہے. کئي افرادسيلابي ريلے ميں بہہ گئے، سيکڑوں لاپتا اوردو سو سے زائد زخمي بھي ہوئے ہيں. جبکہ متعدد مکانات کوشديد نقصان پہنچاہے. فوج ،پوليس اور فائر بريگيڈ کا عملہ پاني ميں گھرے لوگوں کونکالنے اورديگر امدادي کارروائيوں ميں مصروف ہے....../169